اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریویریا بیچ پر ایک شخص کی تدفین کے بعد پیش آیا۔ فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک نوجوان لڑ کا بھی شامل ہے جبکہ واقعے میں 15 سال کا لڑکا اور ایک خاتون زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک واقعہ میں ملوث کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے پولیس مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے۔
/129
3 فروری 2020 - 05:43
News ID: 1007349
امریکی ریاست فلوریڈا کے چرچ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔